نماز کے فرائض و واجبات، سنن و مکروہات | Namaz Ke Faraiz Aur Wajibat In Urdu Pdf | How many wajibat in namaz | How many FARZ are there in salat?

 نماز کے فرائض و واجبات، سنن و مکروہات

نماز کے فرائض و واجبات، سنن و مکروہات | Namaz Ke Faraiz Aur Wajibat In Urdu Pdf | How many wajibat in namaz | How many FARZ are there in salat?

 Namaz Ke Faraiz Aur Wajibat In Urdu Pdf

فرائض نماز: نماز کے چودہ فرض ہیں، جن میں سے چند ایسے ہیں جن کا نماز سے پہلے ہونا ضروری ہے اور ان کو نمازی کے خارجی فرائض بھی کہتے ہیں اور شرائط نماز بھی کہا جاتا ہے اور چند فرائض ایسے ہیں جو داخل نماز ہیں، سب کی فہرست یہ ہے۔

۱۔ بدن پاک ہونا۔ ۲۔

کپڑوں کا پاک ہونا۔

۳۔ ستر عورت یعنی مردوں کو ناف سے گھٹنوں تک اور عورتوں کو چہرے اور ہتھیلیوں اور قدموں کے علاوہ تمام بدن کا ڈھکنا فرض ہے

۴۔ نماز کی جگہ کا پاک ہونا۔ ۵۔ نماز کا وقت ہونا۔

۶۔ قبلہ کی طرف رخ کرنا۔ ۷۔ نماز کی نیت کرنا۔

۸۔ تکبیر تحریمہ۔ ۹۔ قیام یعنی کھڑا ہونا۔

۱۰۔ قرات یعنی ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں یا ایک چھوٹی سورت پڑھنا۔

۱۱۔ رکوع کرنا۔ ۱۲۔ سجدہ کرنا۔

۱۳۔ قعدۂ اخیرہ۔

۱۴۔ اپنے ارادہ سے نماز ختم کرنا، اگر ان میں سے کوئی چیزبھی جان کر یا بھول کر رہ جائے تو سجدۂ سہو کرنے سے بھی نماز نہ ہوگی

Namaz ke 14 wajibat in Urdu

واجبات نماز: ذیل کی چیزیں واجب ہیں۔

۱۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھنا۔ ۲۔اور اس کے ساتھ کوئی سورت ملانا۔

۳۔فرضوں کی پہلی دو رکعتوں میں قرات کرنا۔

۴۔ الحمد کو سورت سے پہلے پڑھنا۔ ۵۔ رکوع کرکے سیدھا کھڑا ہونا۔

۶۔ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا۔ ۷۔پہلا قعدہ کرنا۔

۸۔ التحیات پڑھنا۔ ۹۔ لفظ سلام سے نماز ختم کرنا۔

۱۰۔امام کے لیے مغرب و عشاء کی پہلی دو رکعتوں میں اور فجر و جمعہ و عیدین اور تراویح کی سب رکعتوں میں قرات بلند آواز کے ساتھ پڑھنا۔

۱۱۔ وتر میں دعائے قنوت پڑھنا۔ ۱۲۔عیدین میں چھ زائدتکبیریں کہنا۔

واجبات میں سے اگر واجب بھول کر چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو کرنا واجب ہوگا۔ اگر قصداً کسی واجب کو چھوڑ دیا جائے تو دوبارہ نماز پڑھنا واجب ہے۔ سجدۂ سہو سے بھی کام نہ چلے گا۔ (سجدہ سہو کا بیان آگے آئے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ)

How many FARZ are there in salat?

مفسدات نماز: ان چیزوں سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

۱۔ بات کرنا، تھوڑی یا بہت، قصداً یا بھول کر۔

۲۔ سلام کرنا یا سلام کا جواب دینا۔ ۳۔ چھینکنے والے کے جواب میں یرحمک اللہ کہنا۔

۴۔ رنج کی خبر سن کر إِنَا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پورا یا تھوڑا سا پڑھنا۔ یا اچھی خبر سن کر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا یا عجیب چیزسن کر سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا۔

۵۔ دکھ تکلیف کی وجہ سے آہ، اوہ یا اف کرنا۔

۶۔ قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔

۷۔ الحمد شریف یا سورت وغیرہ میں ایسی غلطی کرنا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ (جس کی تفصیل بڑی کتابوں میں لکھی ہے)

۸۔ عمل کثیر مثلاً ایسا کرنا، جسے دیکھنے والا یہ سمجھے کہ یہ شخص نماز نہیں

پڑھ رہا ہے۔ یا مثلاً دونوں ہاتھوں سے کوئی کام کرنا۔

۹۔ قصداً یا بھول کر کچھ کھانا پینا۔ ۱۰۔ قبلہ سے سینہ پھر جانا۔

۱۱۔ درد یا مصیبت کی وجہ سے اس طرح رونا کہ آواز میں حرف نکل جائے۔

۱۲۔ نماز میں ہنسنا۔

How many wajibat in namaz

نماز کی سنتیں: یہ چیزیں نماز میں سنت ہیں۔

۱۔ تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھ اٹھانا۔

۲۔ مردوں کو ناف کے نیچے اور عورتوں کو سینے پر ہاتھ باندھنا۔

۳۔ ثنا یعنی سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ آخر تک پڑھنا۔

۴۔ اعوذ باللہ (پوری) پڑھنا۔ ۵۔ بِسْمِ اللّٰہِ (پوری) پڑھنا۔

۶۔ رکوع اور سجدہ کو جاتے وقت بلکہ ہر ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقل ہونے تک اَللّٰہُ أَکْبَرُ کہنا۔

۷۔ رکوع سے اٹھتے وقت سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہنا۔

۸۔ رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ کم سے کم تین مرتبہ کہنا۔

۹۔ سجدہ میں کم سے کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کہنا۔

۱۰۔ دونوں سجدوں کے درمیان اور التحیات کے لیے مردوں کو بائیں پاؤں پر بیٹھنا اور داہنا پاؤں کھڑا کرنا اورعورتوں کو دونوں پاؤں سیدھی طرف نکال کر دھڑ کے بائیں حصہ پر بیٹھنا۔

۱۱۔ درود شریف پڑھنا۔

۱۲۔ درود کے بعد دعا پڑھنا۔

۱۳۔ سلام کے وقت دائیں بائیں منہ پھیرنا۔

۱۴۔ سلام میں فرشتوں اور مقتدیوں اور جنات جو حاضر ہوں ان کی نیت کرنا

۵۔ دائیں بائیں گردن موڑنا۔ ۶۔ انگڑائی لینا۔

۷۔ کتے کی طرح بیٹھنا۔

۸۔ چادر وغیرہ کو لٹکا ہوا چھوڑ دینا یعنی لپیٹ نہ دینا اور بکل نہ مانا۔

۹۔ بغیر عذر کے چار زانو یعنی آلتی پالتی مار کر بیٹھنا۔

۱۰۔ سامنے یا سر پر تصویر ہونا۔ ۱۱۔ تصویر والے کمرے میں نماز پڑھنا۔

۱۲۔ پیشاب، پاخانہ یا بھوک کا تقاضا ہوتے ہوئے نماز پڑھنا۔

۱۳۔ آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا

I Covered these points in the video

namaz ke faraiz

> Namaz ke faraiz aur wajibat in urdu

 > Namaz ke wajibat

> Namaz ke faraiz wajibat aur sunnat

> Namaz ke faraiz aur wajibat in urdu pdf

 > Namaz k faraiz or wajibwat

 > Namaz k wajibat,namaz ka ta

 > Namaz ke faraiz in hindi

 > Wajibat of namaz,namaz k faraiz aur wajibat

 > Namaz ke faraiz aur wajibat


Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: