5 Namaz Namaz ka Waqat kab se kab tak ! Namaz ki Timings | 5 waqt namaz ki list | Pakistan Prayer Time Today Pakistan Namaz (Salah) Time | 5 Namaz ki rakat photo

اوقات نماز پنج گانہ

Namaz Namaz ka Waqat kab se kab tak 

5 Namaz Namaz ka Waqat kab se kab tak ! Namaz ki Timings | 5 waqt namaz ki list |  Pakistan Prayer Time - Today Pakistan Namaz (Salah) Time  | 5 Namaz ki rakat photo


fajar ki namaz ki rakat

: فجر کا وقت صبح صادق ہوتے ہی شروع ہوجاتا ہے اور طلوع آفتاب شروع ہونے تک باقی رہتا ہے اور ظہر کا وقت سورج ڈھل جانے کے بعد سے شروع ہوجاتا ہے اور جب تک ہر چیز کا سایہ اس سے دوگنا نہ ہو اس وقت تک باقی رہتا ہے۔ دو چند سایہ سے مراد اصلی سایہ کے علاوہ ہے۔ اصلی سایہ وہ ہے جو عین زوال کے وقت ہوتا ہے۔ ظہر کا وقت ختم ہونے کے بعد عصر کا وقت شرو ع ہوجاتا ہے اور سورج چھپنے تک باقی رہتا ہے۔ لیکن جب سورج زرد ہوجائے تو عصر کا وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔ جب سورج چھپ جائے تو مغرب کا وقت شروع ہوجاتا ہے جو سفید شفق غائب ہونے تک باقی رہتاہے، ہند و پاکستان کے علاقوں میں کم از کم سوا گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ مغرب کا وقت رہتاہے۔ مغرب کا وقت ختم ہوتے ہی عشاء کا وقت شروع ہوجاتا ہے جو صبح صادق تک رہتا ہے۔ لیکن آدھی رات کے بعد عشاء کا وقت مکروہ ہوجاتا ہے۔

mجو وقت عشاء کا ہے وہی نماز وتر کا بھی ہے۔ مگر وتر کی نماز عشاء کے فرضوں سے پہلے نہیں پڑھی جاسکتی

Namaz ki Timings

نج وقتہ نمازوں کی رکعتیں اور نیتیں

zohar ki namaz ki rakat

ظہر کی نماز: ظہر کی نماز کی بارہ رکعتیں ہیں۔ چار سنتیں موکدہ، چار فرض، پھر دو سنتیں موکدہ، پھر دو نفل۔

چار سنتوں کی نیت: چار سنتوں کی نیت یوں کرے: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت کی، وقت ظہر کا۔ واسطے اللہ تعالیٰ کے، میرا رخ کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔ (نیت کے ختم پر اَللّٰہُ أَکْبَرُ ختم تکبیر تحریمہ ہے، اس کو نماز شروع کرنے کی نیت سے کہیے)

چار فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوئی چار رکعت نماز فرض ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔

ظہر کی دو سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

ظہر کی دو نفلوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز نفل ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

5 Namaz ki rakat photo



asar ki namaz ki rakat kitni hai

عصر کی نماز: عصر کی آٹھ رکعتیں ہیں۔ چار سنت غیر موکدہ، چار فرض۔ چار سنتوں کی نیت یوں کرے۔

چار سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت، وقت عصر کا، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

عصر کے فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز فرض عصر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

maghrib ki namaz ki rakat kitni hai

مغرب کی نماز: مغرب کی سات رکعتیں ہیں۔ تین فرض، دو سنت موکدہ، پھر دو نفل۔

تین فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں تین رکعت نماز فرض مغرب کی۔ واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

isha ki namaz ki rakat kitni hoti hai

عشاء کی نماز: عشاء کی سترہ رکعتیں ہیں۔ چار سنتیں موکدہ، پھر چار فرض، پھر دو سنتیں غیر موکدہ، پھر دو نفل، پھر تین وتر، پھر دو نفل۔

چار سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت عشاء کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔

چار فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز فرض عشاء کی، و اسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

دوسنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز سنت، وقت عشاء کا، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔

مغرب اور عشاء میں نفلوں کی نیت اسی طرح کرے جس طرح ظہر کے بیان میں گزرا۔ نفلوں کی نیت میں وقت کا ذکر کرنے کی نیت نہیں۔

وتروں کی نیت: نیت کرتی ہوں تین رکعت نماز وتر واجب اللیل کی، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، واسطے اللہ تعالیٰ کے، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

وتر کی نماز واجب ہے۔ یعنی اس کا درجہ فرضوں کے قریب ہے لہٰذا وتروں کو کبھی بھی چھوڑنا جائز نہیں ہے۔ حضور اقدسﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ تین مرتبہ یونہی فرمایا۔ (ابوداود)

fajar ki namaz ki rakat kitni hoti hai

فجر کی نماز: فجر کی چار رکعتیں ہیں۔ دو سنتیں موکدہ اور دو فرض۔

دو سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز سنت کی، وقت فجر کا، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔

دو فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں دو رکعت نماز فرض فجر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ۔

نفلوں اور غیر موکدہ سنتوں کا چھوڑنا جائز ہے، مگر اس سے بہت بڑے ثواب سے محرومی ہوتی ہے اور موکدہ سنتوں کو چھوڑنا درست نہیں ہے، چوں کہ ان کی تاکید آئی ہے اسی لیے ان کو موکدہ کہا جاتا ہے، مزید تفصیل ان شاء اللہ حدیث ۳۳ کی تشریح کے ذیل میں آئے گی۔

موکدہ سنتوں میں سب سے زیادہ تاکید فجر کی سنتوں کی ہے اور ان کے بعد ان سنتوں کا درجہ ہے جو ظہر سے پہلے ہیں، ان کے بعد دوسری سنتوں کا درجہ ہے۔ اہتمام تو سب ہی کا کرنا چاہیے مگر فجر اور ظہر والی مذکورہ سنتوں کا خاص اہتمام کریں

I Covered these points in the video

> namaz ki timings

> namaz timings

> namaz timing

> zohar ki namaz time

> fajar ki namaz

> chasht ki namaz ka tarika

> namaz timing karachi

> namaz timing in karachi

> namaz ki niyat

> namaz ki timing

> chasht ki namaz ka time

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: