Aib Wale Janwar Ki Qurbani ! Qurani Ke Janwar Mein Aibaib ! Kin Janwar Ki Qurbani Jaiz Hai | قربانی کے جانور میں عیب

 قربانی کے جانوروں میں عیوبِ مانعہ کی تفصیل 

Aib Wale Janwar Ki Qurbani ! Qurani Ke Janwar Mein Aibaib ! Kin Janwar Ki Qurbani Jaiz Hai | قربانی کے جانور میں عیب

Aib Wale Janwar Ki Qurbani 

قربانی کا جانور صحیح سالم ہونا چاہیئے یا کم از کم ایسا جانور ہونا چاہئے جس میں کوئی عیبِ مانع نہ ہو۔عیب مانع سے مراد وہ عیب ہے جس کے ہوتے ہوئے قربانی نہیں ہوتی ۔عیب مانع کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے: 

Kaan kate janwar ki qurbani karna

کان :

پیدائشی طور پر کان نہ ہو، یا ہولیکن تہائی یا تہائی سے زیادہ کٹا ہوا ہوتو قربانی درست نہیں ۔(بہشتی زیور:256)

اور اگر کان چِر کر دو ہوگئے ہوں تو اس کی قربانی درست ہے۔(فتاوی محمودیہ:17/386)

آنکھ:

Qurani Ke Janwar Mein Aibaib

اندھا ہو یا کانا ہو یعنی آنکھ کی تہائی یا تہائی سے زیادہ روشنی نہ ہوتو قربانی درست نہیں ۔(بہشتی زیور:256) 

Dum or than Kate huwe janwar ki qurbani karne kesa

دُم:

دُم اگر تہائی یاتہائی سے زیادہ کٹی ہو تو قربانی درست نہیں۔(بہشتی زیور:256)

واضح رہے کہ اِس میں دنبہ کی دم (جس کو چکتی کہتے ہیں )مراد نہیں ، وہ اگر پوری بھی کٹی ہو تو بھی قربانی جائز ہے ۔(احسن الفتاوی :7/517)

Langre Janwar Ki Qurbani Karna Kaisa

لنگڑا پن:

اتنا لنگڑا ہو کہ صرف تین پاؤں سے چلتا ہو ،چوتھا پاؤں رکھا ہی نہیں جاتا ہو، یا رکھا جاتا ہو لیکن اس سے چل نہیں سکتاہو تو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517)

لاغری:

اتنا دُبلا اور مریل جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو اس کی قربانی درست نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/517)

Ayese Janwar ki Qurbani jis ke seeng kaate gaye hon

سینگ:

پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں یا تھے لیکن درمیان سے ٹوٹ گئے توقربانی درست ہے،ہاں!اگر بالکل جڑ سے کٹا ہو تو درست نہیں۔(احسن الفتاوی :7/517)

سینگ نہ ہونے کی تین صورتیں ہیں 

پیدائشی طور پر سینگ نہ ہوں،اس کو ”الْجَمَّاءِ“کہا جاتا ہے ،اس کی قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/323)

سینگ درمیان سے ٹوٹ گئے ہوں،اس کو ” الْعُظَمَاءُ “کہا جاتا ہے،قربانی صحیح ہے۔(شامیہ : 6/

جانور کے سینگ بالکل جڑ ہی سے اکھڑ گئے ہوں ۔اس کو ”المستأصَلَة“ کہا جاتا ہے ۔ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ۔ (مرعاۃ: 5/99)(رد المحتار : 6/323)(احسن الفتاوی :7/517)

Daant Toote Janwar Ki Qurbani Ka Hukm

دانت:

دانت ٹوٹ گئے ہوں یا گھس گئے ہوں تو ایک قول اکثر کو دیکھنے کا ہے ، لیکن راجح یہ ہے کہ اِس چیز کو دیکھیں گے کہ اگر چارہ کھاسکتا ہے تو جائز ہے ، احسن الفتاوی میں اسی کو ترجیح دی گئی ہے ۔ (احسن الفتاوی :7/514)

zuban kate janwar ki qurbani

زبان :

تہائی سے زیادہ کٹی ہو تو قربانی جائز نہیں ہے ۔ (رد المحتار :6/325)

خنثیٰ:

جس بکری میں نر اور مادّہ دونوں کی علامتیں موجود نہ ہوں یا دونوں کی علامت ہو وہ خنثیٰ ہے، اس کی قربانی نہ کی جائے۔(فتاوی محمودیہ:17/379)

گابھن:

گابھن(حاملہ) جانور کی قربانی جائز ہے ،لیکن اگر ولادت(وضعِ حمل) کا زمانہ بالکل قریب آگیا ہو تو اس کی قربانی کرنا مکروہ ہے۔(محمودیہ:17/353)

بانجھ:

بانجھ جانور کی قربانی جائز ہے ۔ (احسن الفتاوی :7/520)(ردلمحتار : 6/325

مجنون :

یعنی جس جانور کو جنون اور مرگی کادورہ پڑتا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے بشرطیکہ اُس نے اِس کی وجہ سے چارہ کھانا نہ چھوڑا ہو۔(عالمگیری : 5/298)

تھن :

گائے کے دو تھن اور بکری کا ایک تھن خراب ہو تو اس کی قربانی جائز نہیں ۔(احسن الفتاوی :7/487)

فائدہ :جن جانوروں میں کوئی عیب ہو ، اگر چہ عیبِ مانع نہ بھی ہو تب بھی مستحب یہ ہے کہ اُن کی قربانی سے بھی اجتناب کیا جائے ۔ وَالْمُسْتَحَبُّ أَنْ يَكُونَ سَلِيمًا عَنْ الْعُيُوبِ الظَّاهِرَةِ، فَمَا جُوِّزَ هَهُنَا جُوِّزَ مَعَ الْكَرَاهَةِ كَمَا فِي الْمُضْمَرَاتِ ۔ (رد المحتار : 6/323)( الفقہ الاسلامی و ادلتہ : 4/2731)

عیب ِ حادث یا طاری کا حکم :

اس سے مراد وہ عیب ہے جو جانور خریدنے کے بعد پیدا ہوا ہو، اور اس کو عیب ِ طاری یا حادث بھی کہا جاتا ہے۔اس کا حکم یہ ہے کہ صحیح و سالم جانور خریدنے کے بعد اگر کوئی عیبِ مانع پیدا ہوجائے تب بھی قربانی درست نہیں ہوتی ، اُ س کی جگہ صحیح سالم جانور قربان کرنا ضروری ہوتاہے ، ہاں ! اگر ایسے شخص نے قربانی کے لئے جانور خریدا ہے جس کے اوپر قربانی لازم ہی نہ تھی،اور پھر کوئی عیب پیدا ہوگیا تو وہ اُسی جانور کی قربانی کرے گا ۔(رد المحتار :6/325

I Covered these points in the video

> qurbani ke janwar,qurbani ka janwar



> qurbani,qurbani ke janwar ka masla

> qurbani ke masail

> aibdar janwar ki qurbani karna kaisa

> aib dar janwar ki qurbani

> aibdaar janwar ki qurbani

> qurbani kay janwar ki umar kitni honi chahiye?

> qurbani ke janwar ki umar

> kis janwar ki qurbani nahi hoti

> janwar

> qurbani ke waqt janwar mai aib paida hona

> jis janwar mai aib ho kurbani hogi ya nahin

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: