Bina Wazoo Quran Parhna ! Mobile Par Quran Ki Tilawat ! Mobile Mein Quran Shareef Padh Sakte Hai ! موبائل میں قرآن رکھنا کیسا ہے

 جس موبائل فون میں قرآن ڈاؤن لوڈ کیا گیا اسے بے وضو چھونا

Bina Wazoo Quran Parhna ! Mobile Par Quran Ki Tilawat ! Mobile Mein Quran Shareef Padh Sakte Hai ! موبائل میں قرآن رکھنا کیسا ہے


مسئلہ(۲۲): موبائل فون میں قرآن کریم کا ڈاؤن لوڈ (Download) کرنا اور اس قرآن کریم سے پڑھنا اور سننا شرعاً جائز ہے، اور جس وقت اس کی اسکرین (Screen) پر قرآن کریم کے حروف نہ آرہے ہوں ، اسے بے وضو ہونے کی حالت میں اپنے پاس رکھنا یا بیت الخلاء (Toilet) وغیرہ میں لے جانا جائز ہے، کیوں کہ اس حالت میں اس پر قرآن کریم کی تعریف صادق نہیں آتی ہے(۱)، ہاں البتہ جس وقت قرآن کریم کے حروف اسکرین (Screen) پر لکھے ہوئے آرہے ہوں تو اس حالت میں محدث (بے وضوء شخص) اور جنبی (جس پر غسل واجب ہے) کیلئے اس کا چھونا جائز نہیں ہے(۲)، کیوں کہ اس پر قرآن کریم کی تعریف صادق آتی ہے

موبائل فون پر قرآنی آیات واحادیث کا میسج

مسئلہ (۲۱۵) : بعض لوگ اپنے دوستوں کو موبائل فون پر قرآنی آیات اور احادیث وغیرہ میسج کرتے ہیں، اور وہ بوقت ضرورت انہیں ڈلیٹ(Delete) کردیتے ہیں، بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ان کو ڈلیٹ کرنے سے گناہ ہوتا ہے، ان کا یہ خیال درست نہیں ہے، کیوں کہ موبائل پر لکھے میسج کو مٹانا، کاغذ، دیوار اور کپڑے وغیرہ پر لکھی عبارت کو مٹانے کے حکم میں نہیں ہے ، علاوہ ازیں جب درودیوار پر لکھے اسم باری تعالیٰ کے مٹانے کی اجازت ہے، جس میں بے ادبی کا شائبہ بھی ہے، تو موبائل پر میسج مٹانے میں کیا حرج ہے، جب کہ اس میں اس بے ادبی کا احتمال بھی نہیں ہے، لہذا میسج کو مٹانے میں کوئی قباحت نہیں ہے

I Covered these points in the video

> Bina Wazoo Quran Parhna

> Mobile Par Quran Ki Tilawat
> Mobile Mein Quran Shareef Padh Sakte Hai
Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: