Esal e Sawab ka Tareeqa ! Mayyat Ko Sawab Kaise Pohchaye ! Fatiha Aur Esal e Sawab ! ایصال ثواب کا طریقہ

 Esal e Sawab ka  Tareeqa


آسان ایصال ثواب

ایصال ثواب برحق ہے اور یہ زندہ اور مردہ دونوں کو ہو سکتا ہے (شامی) اس لئے اپنی اولاد اور ماں باپ کو ان کی زندگی میں اور ان کے انتقال کے بعد دونوں صورتوں میں ہو سکتا ہے اور ایصال ثواب کے لئے کوئی خاص دن‘ تاریخ‘ مہینہ اور کوئی خاص نیک عمل شرعاً مقرر نہیں ہے۔ چنانچہ قرآن کریم پڑھ کر یا صدقہ کرکے نفل نماز پڑھ کر یا جس وقت جو نیک کام ہو جائے اس کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔ اسی طرح ذکر کرکے‘ تسبیحات پڑھ کر‘ حج کرکے یا عمرہ کرکے یا کوئی دینی کتاب خود لکھ کر یا چھپوا کر یا مسلمانوں میں تقسیم کرکے یا وعظ و نصیحت کرکے اس کا ثواب پہنچانا بھی درست ہے۔ لہٰذا اپنی جانب سے کسی خاص دن تاریخ کو یا کسی خاص طریقہ کو یا کسی خاص عمل کو ایصال ثواب کے لئے زیادہ باعث فضیلت سمجھنا یا سنت سمجھنا یا لوگوں کی لعنت و ملامت سے بچنے کی غرض سے کرنا درست نہیں۔ ایسی باتوں سے بچنا چاہئے اور ایصال ثواب میں شریعت کی دی ہوئی آسانی اور آزادی کو برقرار رکھنا چاہئے اور جہاں تک ہو سکے ایصال ثواب نہایت اخلاص کے ساتھ کرنا چاہئے۔ نام و نمود سے اور رواجی طریقوں سے بچنا چاہئے۔

دس قرآن کریم کا ثواب

اوپر جو مختصر اعمال اور سورتوں کے فضائل لکھے گئے ہیں‘ اگر روزانہ ان سب کو پڑھ کر ان کا ثواب اپنے مرحومین کو پہنچا دیا کریں تو مختصر وقت میں کم از کم دس قرآن کریم اور ایک ہزار آیات کا ثواب اور دیگر اعمال کا بے حد اجر و ثواب ملے گا اور جس کو بھی یہ ثواب بخشا جائے گا اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ ہو گا اور ایصال ثواب کرنے والے کے ثواب میں بھی کچھ کمی نہ ہو گی بلکہ دوسروں کو ثواب پہنچانے کا اس کو مزید ثواب ملے گا۔ [در مختار مع الشامیہ] اس لئے روزانہ اس رسالہ کو پڑھنے کا معمول بنا لیں۔

ایصال ثواب کا طریقہ

Esal e Sawab ka  Tareeqa ! Mayyat Ko Sawab Kaise Pohchaye ! Fatiha Aur Esal e Sawab ! ایصال ثواب کا طریقہ


ایصال ثواب کا طریقہ یہ ہے کہ اگر اپنے والدین او ر اہل و عیال کو ثواب پہنچانا ہو تو یوں کہیں:
’’اے اللہ! جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کا ثواب میرے والدین اور میرے اہل و عیال کو پہنچا دیجئے‘‘
اگر سب کو ثواب پہنچانا ہو تو اس طرح کہیں
’’اے اللہ! جو کچھ میں نے پڑھا ہے اس کا ثواب تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو پہنچا دیجئے خواہ ان کا انتقال ہو چکا ہو یا فی الحال زندہ ہوں یا آئندہ قیامت تک پیدا ہوں گے انسان جنات سب کو پہنچا دیجئے۔ آمین !‘‘
جب قبرستان جائیں تو جس کی قبر پر جائیں اس کو کچھ پڑھ کر ثواب پہنچا ویں اور اس کے لئے مغفرت کی دعا کریں اور نیز بارہ مرتبہ قل ھو اللّٰہ احدپڑھ کر اس قبرستان میں جتنے مسلمان مرد و عورت مدفون ہیں سب کو ثواب پہنچاودیں۔ مثلاً یوں کہہ دیں: اے اللہ! بارہ مرتبہ قل ھو اللّٰہ احدپڑھنے کا ثواب اس قبرستان کے سارے مسلمانوں کو پہنچا دیجئے اور ان سب کی مغفرت فرما دیجئے اور ان پر رحم فرمایئے۔ آمین!
�:فرائض اور واجبات کا ثواب پہنچانا منع ہے۔ البتہ نفل کاموں‘ نفل نمازوں‘ تلاوت‘ تسبیحات اور دوسرے غیر واجب اعمال کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔ [شامیہ‘ بحوالہ چند نیکیاں اور ایصال ثواب]

ستر مرتبہ نظر رحمت ہونا

جو شخص ایک مرتبہ سورۃ فاتحہ‘ ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ مندرجہ ذیل آیتیں پانچوں نماز پڑھنے کے بعد پڑھے گا‘ تو جنت اس کا ٹھکانہ ہو گا اور خطیرہ القدس میں رہے گا اور اللہ تعالیٰ روزانہ اس کو ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھے گا اور ستر حاجتیں اس کی پوری کرے گا اور اس کی مغفرت کرے گا۔ [ابن السنی]{قُلْ اللّٰــھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَائُ

ستر ہزار فرشتوں کی دعا


جو شخص تین مرتبہ اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم پڑھ کر سورہ حشر کی درج ذیل آخری آیات صبح و شام ایک ایک مرتبہ پڑھے تو صبح سے شام تک اور شام سے صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور مر جائے تو شہادت کی طرح موت لکھی جائے۔[ترمذی‘ دارمی‘ ابن السنی {ھُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لاَ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج الْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزْیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبّْرُط سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرْکُوْنَ ٭ ھُوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارْیُٔ الْمُصَوّْرُ لَــہُ الْاَسْمَائُ الْحُسْنٰی یُسَبّْحُ لَــہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضْ وَھُوَ الْعَزْیْزُ الْحَکِیْمُ



1 Raat Me Kitni baar Humbistari karain

I Covered these points in the video



> esal e sawab ka tarika
> esal e sawab
> esal e sawab ki haqeeqat
> esal e sawab ka tariqa
> esal e sawab ka behtareen tareeqa
> isale sawab ka tarika
> esaal e sawab kaise karen
> esal e sawab ki dua
> fatiha aur esal e sawab ka tariqa
> fatiha aur esal e sawab ka tarika
> isal e sawab
> isale sawab ka bayan

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: