How do you perform Ghusl e Janabat | ghusl e janabat ka tarika for female | How To Perform Ghusl Janabat | Ghusl Janabat Ka Tariqa | غسل جنابت کا مسنون طریقہ

 غسل کا مسنون طریقہ

غسل جنابت کا مسنون طریقہ | How do you perform Ghusl e Janabat | ghusl e janabat ka tarika for female | How To Perform Ghusl Janabat | Ghusl Janabat Ka Tariqa |

جب غسل کا ارادہ کرے تو پہلے استنجا کرے اور اگر کسی جگہ ظاہری نجاست لگی ہو تو اس کو دھوئے، پھر وضو کرے، جیسے نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، اگر پختہ جگہ یا تخت یا پتھر پر غسل کررہے ہو تو پاؤں بھی ابھی دھولے، اور اگر غسل کی جگہ کچی ہو تو ابھی پاؤں دھونا چھوڑ دے، پورا غسل کرکے آخر میں پاؤں دھوئے، وضو میں خوب منہ بھر کر کلی کرے، اگر روزہ نہ ہو تو غرارہ بھی کرے، اور ناک میں خوب صفائی کرکے سانس کے ساتھ جہاں تک نرم جگہ ہے وہاں تک تین بار پانی پہنچائے، وضو کے بعد تھوڑا سا پانی لے کر سارے بدن کو مل لے، اس کے بعد تین بار سر پر پانی ڈالے، پھر داہنے کاندھے پر تین بار، پھر بائیں کاندھے پر تین بار پانی ڈالے اور ہر جگہ خیال کرکے پانی پہنچائے، بال برابر جگہ سوکھی رہ جائے تو غسل نہ ہوگا۔

m اگر غسل کے بعد معلوم ہو کہ فلاں جگہ سوکھی رہ گئی ہے تو خاص اسی جگہ کو دھولے، پھر سے پورا غسل دہرانے کی ضرورت نہیں ۔

فرائض غسل


فرائض غسل تین ہیں ۔

۱۔ خوب حلق تک پانی سے منہ بھر کر ایک بار کلی کرنا۔

۲۔ ناک میں سانس کے ساتھ ایک بار پانی چڑھانا جہاں تک نرم جگہ ہے۔

۳۔ تمام بدن پر ایک بار پانی بہانا۔

How do you take Nifas ghusl

سنن غسل:

غسل کی سنتیں یہ ہیں :

۱۔ غسل کی نیت کرنا۔

۲۔ اولاً ظاہری ناپاکی دور کرنا اور استنجا کرنا

۳۔ پھر وضو کرنا۔

۴۔ بدن کو ملنا۔

۵۔ سارے بدن پر تین بار پانی بہانا۔ (جس میں تین تین بار کلی کرنا اور ناک میں پانی پہنچانا بھی شامل ہے)

مکروہات غسل

مکروہات غسل یہ ہیں :

۱۔ بلاضرورت پانی بہانا۔

۲۔ یا اتنا کم پانی لینا کہ جس سے اچھی طرح موافق سنت غسل نہ ہوسکے۔

۳۔ ننگے ہونے کی حالت میں کسی سے بات کرنا۔ (ننگے ہونے کی حالت میں قبلہ رو ہوجانا یا قبلہ کو پشت کرنا

I Covered these points in the video

> ghusl e janabat ka tarika

> ghusl e janabat

> ghusl janabat ka tarika

> ghusl e janabat ka tariqa in urdu

> ghusal ka tariqa

> ghusl,janabat ghusal ka tarika

. > ghusl karne ka tariqa

> ghusl e janabat ka tariqa

> ghusl janabat

> ghusl ka tariqa

> ghusl ke masail aur tariqa

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: