How long does ASR last | Asar ki Namaz Ka Tarika | Maghrib Namaz Time | maghrib rakat | Namaz Ka Tarika Pdf In urdu

 Namaz Ka Tarika Pdf In urdu 

How long does ASR last | Asar ki Namaz Ka Tarika | Maghrib Namaz Time  |  maghrib rakat | Namaz Ka Tarika Pdf In urdu


عصر کی نماز: عصر کی آٹھ رکعتیں ہیں۔ چار سنت غیر موکدہ، چار فرض۔ چار سنتوں کی نیت یوں کرے۔

چار سنتوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز سنت، وقت عصر کا، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

عصر کے فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں چار رکعت نماز فرض عصر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ  

عصر کی نماز کے فضائل

اللہ تعالیٰ نے پانچوں نمازوں کی حفاظت کی تلقین فرمائی ہے اور بطور خاص عصر کی نماز کو اہمیت اور تاکیدکے ساتھ بیان فرمایا ۔ چنانچہ اِرشاد فرمایا :﴿ حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَى ﴾ تمام نمازوں کا پورا پورا خیال رکھو اور (خاص طورپر)بیچ کی نماز کا ۔بیچ کی نماز سے مراد ”عصر “ نماز ہے، اِس کا خاص طور پر اِس لئے ذکر کیا گیا ہے کہ عام طور سے اس وقت لوگ اپنا کاروبار سمیٹنے میں مشغول ہوتے ہیں اور اِس مشغولیت میں بے برواہی ہونے کا اِمکان زیادہ ہے۔(آسان ترجمہ قرآن مع تشریح)

نبی کریمﷺکااِرشاد ہے کہ صلاۃ الوسطیٰ سے مراد عصر کی نماز ہے۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَاةُ الوُسْطَى صَلَاةُ العَصْرِ۔(ترمذی:181)

نبی کریمﷺکااِرشاد ہے :جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی وہ ایسا ہے جیسے گویا کہ اُس کا گھو اور مال سب کچھ چھین لیا گیا ۔مَنْ فَاتَتْهُ الْعَصْرُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ۔(مسلم:626)

نبی کریمﷺکااِرشاد ہے :جس نے عصر کی نماز ترک کردی اُس کا عمل ضائع ہوگیا ۔مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ العَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ۔(بخاری:553)

حضرت جریر بن عبد اللہ﷜فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریمﷺکی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے ،آپﷺنے چودھویں کے چاند کی جانب دیکھا اور فرمایا: تم لوگ اپنے ربّ کا دیدا ر اِسی طرح کروگے

جیسا کہ تم اِس چاند کو دیکھ رہے ہو یعنی تمہیں اللہ کے دیدار میں کوئی مشقت نہیں ہوگی ، پس اگر تم یہ کرسکتے ہو کہ سورج نکلنے سے پہلے کی نماز یعنی فجر اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز یعنی عصر میں کوئی کوتاہی نہ ہو تو ضرور کرو، اُس کے بعد آپﷺنے یہ آیت تلاوت فرمائی :﴿ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الغُرُوبِ ﴾اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج ڈوبنے سے پہلے بھی

مغرب کی نماز: مغرب کی سات رکعتیں ہیں۔ تین فرض، دو سنت موکدہ، پھر دو نفل۔

مغرب کی نماز کے فضائل 

نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل نماز مغرب کی نماز ہے، اور جس نےمغرب کے بعد دو رکعت پڑھی اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنت میں محل بنادیں گے۔إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ عِنْدَ اللَّهِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ، وَمَنْ صَلَّى بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، يَغْدُو فِيهِ وَيَرُوحُ۔(طبرانی اوسط:6449)

نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی نماز مغرب کی نماز سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، اِسی کے ذریعہ بندہ اپنی رات کی ابتداء اور دن کا اختتام کرتا ہے۔مَا مِنْ صَلَاةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، بِهَا يَفْتَحُ الْعَبْدُ لَيْلَهُ وَيَخْتِمُ بِهَا نَهَارَهُ۔(الترغیب فی فضائل الأعمال:74

تین فرضوں کی نیت: نیت کرتی ہوں تین رکعت نماز فرض مغرب کی۔ واسطے اللہ تعالیٰ کے، رخ میرا کعبہ شریف کی طرف، اَللّٰہُ أَکْبَرُ ۔

I Covered these points in the video

> Namaz ka tarika
> Aurton ki namaz ka tarika
>Namaz padhne ka sahi tarika
> Tahajjud ki namaz ka tarika
> Tearn namaz
> Namaz padhne ka tarika
> Urdu,namazo ka sahi tarika
> Namaz ka tareeqa urdu
 > .namaz ki niyat karne ka tarika in urdu
 > namaz ka tarika for women,tahajjud ki namaz
 .> namaz e tahajjud ka tariqa in urdu

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: