How To Pray Isha For Women | Isha ki namaz ka tarika | Isha ki Namaz Padhne ka Tarika | isha ki namaz ka waqat | عشاء کی نماز کے فضائل

 عشاء کی نماز کے فضائل 

How To Pray Isha For Women | Isha ki namaz ka tarika | Isha ki Namaz Padhne ka Tarika | isha ki namaz ka waqat | عشاء کی نماز کے فضائل

نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :منافقین پر کوئی نماز فجر اور عشاء سے زیادہ بھاری نہیں ہےاور اگر وہ اِن دونوں نمازوں میں جو اجر رکھا ہے اُس کو جان لیتے تو اس میں ضرور حاضر ہوتے اگرچہ گھسٹ گھسٹ کر ہی کیوں نہ آنا پڑتا۔لَيْسَ صَلاَةٌ أَثْقَلَ عَلَى المُنَافِقِينَ مِنَ الفَجْرِ وَالعِشَاءِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا۔(بخاری:657)

نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :جوعشاء کی نماز جماعت سے پڑھے اُس نے گویا آدھی رات قیام کیا اور جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھے اُس نے گویا ساری رات نماز پڑھی ۔مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ۔(مسلم:656)

نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جس نے عشاء کی نماز جماعت سے پڑھی اُس نے اُسی کے بقدر لیلۃ القدر میں سے حصہ پایا ۔مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ، فَقَدْ أَخَذَ مِنْ حَظِّهِ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔(طبرانی کبیر:7745)

حضرت سعید بن المسیب﷫سے مُرسلاً مَروی ہے کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: ہمارے اور منافقین کے درمیان عشاء کی نماز میں حاضر ہونے کا فرق ہے، اور منافقین اِن دونوں نمازوں میں حاضر ہونے کی اِستطاعت نہیں رکھیں گے۔عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِﷺقَالَ: بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ شُهُودُ الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَا يَسْتَطِيعُونَهُمَا۔(شعب الایمان:2596)

پانچ نمازوں کے علاوہ دیگر نمازوں کے خصوصی فضائل

پانچوں نمازوں کے علاوہ بھی بہت سی سنت اور نفل نمازیں ہیں جن کی احادیث طیبہ میں فضیلتیں وارد ہوئی ہیں ، ذیل میں مندرجہ ذیل نمازوں کے فضائل ذکر کیے جارہے ہیں :

(1)نوافل کے فضائل ۔ (2)سننِ رواتِب کے فضائل ۔ (3)اِشراق کے فضائل۔

(4)چاشت کے فضائل۔ (5)تہجد کے فضائل ۔ (6)اوّابین کے فضائل ۔

(5)تراویح کے عشاء کی سنتوں کی فضیلت 

:

حضرت انس ﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں عشاء کے بعد کی چار رکعت کی طرح ہیں اور عشاء کے بعد کی چار رکعتیں ایسی ہیں جیسے اتنی ہی(یعنی چار رکعتیں ) لیلۃ القدر

میں پڑھی جائیں۔أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ كَعِدْلِهِنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَأَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَعِدْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔(طبرانی اوسط: 2733)

حضرت عائشہ صدیقہ ﷝فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺنے کبھی عشاء کی نماز پڑھ کرچار یا چھ رکعات پڑھے بغیر میرے پاس داخل نہیں ہوئے ۔مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِشَاءَ قَطُّ فَدَخَلَ عَلَيَّ إِلَّا صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ، أَوْ سِتَّ رَكَعَاتٍ۔(ابوداؤد:1303

I Covered these points in the video

> Namaz,isha ki namaz ki rakat kitni hai

> Isha ki namaz me kitni rakat hoti hai

i> Isha ki namaz ka time

> Isha ki namaz ki niyat

?> isha ki namaz by dr farhat hashmi

> isha ki namaz ka padhne ka tarikaisha ki namaz ka tarika for women



Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: