Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam | شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے

 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے

Humbistari Ka Islami Tariqa


Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam |  شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے


: جب شادی اور رخصتی ہوگئی اور دلہن کو شوہر اپنے مکان پر لے آیا تو اب یقینا ان میں خلوت اور تنہائی ہوگی۔ اس سلسلے میں کچھ آداب و اصول اور کچھ باتیں ذہن نشین ہونی چاہئیں۔

۱۔ دولہا اور دلہن کو چاہیے کہ رخصتی سے پہلے والا دن اس طرح نہ گزاریں کہ بالکل تھکے ہوئے ہوں اور آرام کا کوئی موقع نہ ملا ہو، بلکہ دن میں موقع نکال کر کچھ وقت آرام کرلینا چاہیے تاکہ دونوں کی ملاقات کے وقت طبیعت میں انبساط و شگفتگی اور بدن میں تازگی ہو۔

Humbistari Kaise Karte Hain

۲۔ انبساط کے اسباب سہولت کے ساتھ میسر آجائیں تو انتظام کر لینا چاہیے۔ مثلاً: پھل فروٹ یا مٹھائی وغیرہ، خوش بو اور کمرے کی کسی قدر زینت۔

بعض جگہوں پر اس میں بہت ہی مبالغہ کیا جاتا ہے اور حجرۂ عروسی کو سنوارنے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ یہ اسراف اور فضول خرچی ہے، جس سے گناہ ہوگا۔ فضول خرچی شیطان کا عمل ہے۔

Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam |  شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے

 Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam

۳۔ اگر مہر معجل (نقدمہر) کا رواج نہ ہو تو کوئی چیز بھی مہر کے علاوہ اس کے مزاج کی رعایت کرکے ہدیتہ پیش کردینی چاہیے، اس کے بغیر اس سے نفع اٹھانا مردانہ غیرت و شرافت

کے خلاف ہے۔

۴۔ پہلی ملاقات میں کلام اور گفتگو سے پہلے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ (تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمتیں ہوں) کہے اور پھر عورت کی پیشانی اور اس کے بالوں پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھنا چاہیے

:اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِ مَا فِیْھَا وَخَیْرِ مَا جَبَلْتَھَا عَلَیْہِ وَأَعْوَذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا جَبَلْتھَا عَلَیْہِ۔

اے اللہ! میں اس عورت کی خیرو بھلائی کا اور جو خیر آپ نے اس میں رکھی ہے اور جس چیز پر آپ نے اسے پیدا فرمایا ہے ان سب کا سوال کرتا ہوں اور عورت کے شر سے اور جو شر اور برائی اس میں رکھی اور جس شر پر آپ نے اسے پید فرمایا ہے اس سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں۔

sohbat karne ka tarika in islam


Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam |  شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے

۵۔ یہ بھی آداب میں داخل ہے کہ اولاً وضو کرے پھر دو رکعت صلوٰۃ الحاجت پڑھ کرخیروبرکت اور توافق و محبت اور پاکیزگی کے ساتھ دوام و بقا نیز صالح اولاد کے حصول کی دعا کی جائے۔

نیز سلف صالحین اور بزرگوں کا یہی عمل ملتا ہے کہ وہ دوچار رکعت پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کرتے پھر موقع کے مناسب اپنی دلہن کے سامنے جو نہایت زیب و زینت اور بناؤ سنگھار کرکے آتی ہے، دنیا کی بے وقعتی اور بے ثباتی اور مال و دولت کے بے قیمت ہونے کا تذکرہ کرتے تاکہ مال کی محبت کم ہو اور دینی رخ پیدا ہو۔

اور پھر ساتھ ساتھ اپنے تعلق اور محبت اور نکاح سے پہلے ہر طرح کی بے گانگیت اور نکاح کے بعد کے بے تکلف رشتہ و تعلق کا تذکرہ اور محبت کی باتیں کرے۔

اس بات کا ضرور دھیان رہے کہ زوجین شادی سے پہلے اجنبی اور بالکل غیر مانوس تھے آپس میں کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ اب جب نکاح کے ذریعے تعلق پیدا ہوا تو ظاہر ہے کہ ایک دم سے وہ پوری طرح مانوس نہیں ہوسکتی نہ کھل کر سامنے آسکتی ہے۔ اس لیے جماع اور صحبت میں (جو اس تعلق کی آخری کڑی ہے) جلد بازی ہرگز نہ کرنی چاہیے بلکہ ایک آدھی شب تو اس سے فقط انسیت و محبت اور خوش طبعی کی باتیں ہوں پھر آہستہ آہستہ اسے اپنی طرف مائل اور اپنے قریب کرے اور صحبت و جماع کے لیے تو ساری زندگی پڑی ہے، لیکن اگر اس میں انتہائی عجلت سے کام لیا گیا تو کئی طرح کے نقصانات کا اندیشہ ہے:

۱۔ بیوی کے ذہن میں یہ بات جم جائے گی کہ نکاح کا مقصود فقط شہوت رانی ہے اور کچھ نہیں۔

Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam |  شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے

suhaag raat in islam

۲۔ ظاہر ہے کہ عورت فطرتاً باحیا ہوتی ہے، وہ اتنی جلد ہم بستری کے لیے آمادہ نہیں ہوسکتی۔ اور اگر اس نے آمادہ کرہی لیا تو اس کی خواہش میں جلد ابھار پیدا نہ ہوگا، اس لیے مرد کے پہلے فارغ ہوجانے پر اس کی خواہش ناتمام رہے گی اور اسے کوئی لذت محسوس نہ ہوگی۔

۳۔ پہلی مرتبہ ہم بستری کرنے کی وجہ سے پردہ بکارت زائل ہوجاتا ہے اور بے تکلفی نہ ہونے اور عورت میں خواہش پیدا نہ ہونے کی وجہ سے اس تکلیف کا زیادہ احساس ہوگا جو اس کے لیے سوہان روح اور شوہر کی طرف سے دل میں کراہت پیدا ہوجانے کا سبب بن جائے گا۔

Islamic Guidelines For Sex

Humbistari Ka Islami Tariqa | Shadi Ki Pehli Raat Aur Islam | Sohbat Karne Ka Tarika In Islam | Suhaag Raat In Islam |  شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے


عورت کو قریب کرنے اور اسے مانوس بنانے کے لیے ایک بات یہ بھی ذہن میں رکھیے کہ نکاح کے بعد ایک نئی دنیا سامنے آتی ہے اور اس میں عجیب و غریب دل آویزیاں اور دل فریبیاں ہوتی ہیں۔ایسے موقع پر اپنے آپ کو سنبھالنا بے حد ضروری ہے کہ بالکل عاشقانہ اور والہانہ انداز نہ ظاہر کیا جائے، ورنہ وہ آپ کو اپنا غلام اور خادم تصور کرے گی اور پھر اپنی بات کو منوانا اور اپنے مطالبات تسلیم کروانا شروع کردے گی، اور نہ ہی عورت کو اپنا مملوک اور گھر کی خادمہ سمجھ کر روکھا پن اور ترش انداز اختیار کرے کہ بات کرتے ہی چہرے پر بل پڑتے ہوں اور یہ خیال ہو کہ ہمارا رعب جم جائے۔ اس طرح رعب اور وقار پیدا نہیں ہوتا بلکہ بیوی کے دل میں شوہر کے خلاف نفرت اور حقارت کے جذبات ابھرتے ہیں۔

عورت گھر کی ملکۂ عفت بن کر آرہی ہے۔ فطری طور پر محبوبہ بھی ہے اور آپ کی رفیقۂ حیات بھی، آپ کے اندرونی کاموں میں معاون و مددگار بھی، اس لیے محبت و الفت کا بھی اظہار ہو۔ ساتھ ہی اپنا وقار و مقام بھی ملحوظ رہے۔ اس سے طبیعت میں شگفتگی پیدا ہوگی۔ اور آپ کا قوّام و حاکم ہونا بھی ملحوظ نظر رہے گا۔

ایک تنبیہ: بعض لوگ شب زفاف کو شب قدر کے برابر باعظمت اور قبولیت دعا کی

رات سمجھتے ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، یہ خیال قطعاً غلط اور بے اصل ہے۔ شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں، اسی طرح بعض یہ سمجھتے ہیں کہ مہر کے پیسے بالکل پاک ہیں اور یہ بھی مشہور ہے کہ بیماری کے موقع پر اس سے علاج کرنا چاہیے تاکہ جلد شفا حاصل ہو۔ تو اس میں کوئی شک نہیں کہ مہر کا پیسہ عورت کے لیے حلال اور پاکیزہ ہے جیسے اور حلال طریقے سے کمایا ہوا مال ہوتا ہے، لیکن اس سے علاج کرنے سے جلد شفا ہوتی ہے، کہیں لکھا ہوا نہیں دیکھا

I Covered these points in the video

> humbistari ka tarika in islam

> humbistari ka tarika

> humbistari ka islami tariqa

> humbistari ka islamic tarika

> jima ka tariqa

> sohbat karne ka tarika in islam

> humbistari ka tariqa

> sex in islam

> humbistari ka islami tariqa in urdu

> miya biwi aur islam

> shadi ki pehli raat aur islam

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: