kufriya kalimat kya hai | Kufriya Kalimat Konsay Hain? | Infidel Words | Islamic Information | Vo Kufriya Kalimat Kya Hai Jisse Nikah Toot Jata Hai

kufriya kalimat kya hai

کلمات کفریہ

kufriya kalimat kya hai | Kufriya Kalimat Konsay Hain? | Infidel Words | Islamic Information | Vo Kufriya Kalimat Kya Hai Jisse Nikah Toot Jata Hai


سوال:۱۴۶۔ ایک مسجد کے امام صاحب چوپال پر بیٹھ کر کہا کرتے ہیں کہ قیامت ویامت کی بات کچھ بھی نہیں بس ڈرانے کی بات ہے یہ امام صاحب تاش اور شطرنج بھی کھیلا کرتے ہیں ۔ دوسرے اور بھی کچھ شوق ہیں ان کی امامت کے لئے کیا حکم ہے۔ فقط رشید احمد چاند پول ۔
جواب:۔ اس شخص کو امامت کی خدمت سے الگ کر دیں اس لئے کہ اس کی اقتداء میں نماز صحیح وجائز نہیں۔ لو أنکر بعض ما علم من الدّین ضرورۃ کفر بہا فلا یصحّ الاقتداء بہ أصلاً ۔ درمختار ۔ لا یجوز الاقتداء خلف أہل الہواء، فتح القدیرفقط ۔ ۸!صفر ۱۴۱۰ ھ؁ احمد حسن غفرلہ
﴿والمبتدع أی صاحب ہوی لا یکفر بہ فان کفر بہ لا یصح درّ المنتقیٰ ص ۱۰۸ج ۱۔ ﴾

کلمات غیر اسلامی

سوال:۱۴۷۔ ہمارے علاقہ کے کچھ مسلمان لیڈر ایسا کہتے ہیں کہ اگر عزت وشہرت چاہئے تو اسلام کی بات کو چھوڑکر ہندوستان کی اکثریت کا رنگ وڈھنگ اور طریقۂ زندگی اپنا لو ۔ اپنے اس خیال کو یہ لوگ اکثر میٹنگوں میں ذکر کرتے رہتے ہیں۔ اس خیال اور بیان کے لئے صاحبِ شریعت کیا فرماتے ہیں۔ عبدالرحمان کواڑا پیر بریلی،یوپی
جواب:۔ ان خیالات کا اظہار اسلام سے دوری اور بے تعلقی کو ظاہر کرتا ہے۔ یقین کیجئے کہ عزت اسلام ہی کو اپنانے اور اسلامیات ہی پر کار بند رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ جو لوگ اسلام یا اسلامیات کو چھوڑکر یا ان سے ہٹ کر عزت تلاش کرنا چاہتے ہیں انہیں ذلت ہی مل کر رہے گی ۔ مستدرک ج اول کے ص۶۲ پر حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کا یہ ارشاد درج ہے ’’اِنا کنّا أذلّ قوم فأعزّنا اﷲ بالاسلام فمہانطلب العزّبغیرما أعزّنا اﷲ بہ أذلّنا اﷲ ‘‘۔ ہم ذلیل وخوار لوگ تھے لیکن خدا ئے تعالیٰ نے ہمیں اسلام کے ذریعہ سے عزت دی ہے۔ جب بھی ہم ایسے طریقہ سے عزّت حاصل کرنا چاہیں گے جس طریقہ سے خدا نے ہمیں عزت نہیں دی ہے (یعنی اسلام کے علاوہ سے اگر ہم عزت حاصل کرنا چاہیں گے ) تو بیشک خدائے تعالیٰ ہمیں ذلیل کر دے گا ۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کے اس واضح اور کھلے ارشاد کو سامنے رکھ کر ان بے خبر لیڈران کی بات کو لغو اور بے وزن سمجھا جائے اور ان لوگوں کے اقوال ومشوروں کو نہ تو سنا جائے اور نہ ہی مانا جائے۔ احمد حسن غفرلہ ﴿ مستدرک، ہذا حدیث صحیح علی شرط الشیخین مطبوعہ بیروت
Asalam o alaeku 
kufria kalimat jin ko bolne se insan kafir Ban jata hai aur nikah bhi toot jata hai
allah ke nabi muhammad s/a ne irshad farmaya qurb e qiyamat loog apni biwi se zinz kare ge kause kRE GE LOOG KUFRIRIA kalimat keh de ya talaq e baina de de in do surton main nikah toot jata hai
kufriya kalimat kya hai | Kufriya Kalimat Konsay Hain? | Infidel Words | Islamic Information | Vo Kufriya Kalimat Kya Hai Jisse Nikah Toot Jata Hai

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: