Kya Aurat Par Bhi Qurbani Wajib Hai ! Qurbani Kis Par Wajib Hai ! kin logon par qurbani wajib hai k | Qurbani ke Masail

قربانی کس پر واجب ہے

Kya Aurat Par Bhi Qurbani Wajib Hai ! Qurbani Kis Par Wajib Hai ! kin logon par qurbani wajib hai k  | Qurbani ke Masail

 قربانی کس پر واجب ہے: جس شخص پر زکوٰۃ فرض ہو یا جس کے پاس ساڑھے باون تولے چاندی یا اس کی قیمت ہو یا اتنی قیمت کا مال تجارت ہو یا فاضل سامان پڑا ہو، اس پر قربانی اور صدقہ فطر واجب ہوجاتے ہیں ۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ جس پر زکوٰۃ واجب نہیں اس پر قربانی بھی واجب نہیں ۔ یہ بات صحیح نہیں ہے، یوں کہنا تو درست ہے کہ جس پر زکوٰۃ فرض ہے اس پر قربانی بھی واجب ہے۔


 لیکن یہ کہنا صحیح نہیں کہ جس پر زکوٰۃ فرض نہیں اس پر قربانی بھی واجب نہیں کیوں کہ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن پر زکوٰۃ فرض نہیں اس لیے کہ ان کے پاس سونا چاندی، یا مال تجارت یا نقدی نصاب کے بہ قدر نہیں ہوتی لیکن بہت سا فاضل سامان پڑا ہوتا ہے (جیسے استعمال کیا ہوا ضرورت سے زائد فرنیچر وغیرہ) اگر یہ فاضل سامان ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے تو قربانی واجب ہوجاتی ہے لیکن زکوٰۃ فرض نہیں ہوتی اور ایک فرق اور بھی ہے وہ یہ کہ زکوٰۃ کا ادا کرنا اس وقت فرض ہوتا ہے جب نصاب پر چاند کے اعتبار سے بارہ مہینے گزر جائیں اور زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے قربانی کی تاریخ آنے سے پہلے چوبیس گھنٹے گزرنا بھی ضروری نہیں ہے،

 اگر کسی کے پاس ایک آدھ دن پہلے ہی ایسا مال آیا جس کے ہونے سے قربانی واجب ہوتی ہے تو اس پر کل کو قربانی واجب ہوجائے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ جو صاحب نصاب ہو اس پر قربانی واجب ہے۔ فرضیت زکوٰۃ اور وجوب قربانی و صدقہ فطر کے بارے میں ہر ایک کی ملکیت علیحدہ علیحدہ دیکھی جائے گی اگر کسی گھر میں باپ بیٹے اور بیٹوں کی ماں ہر ایک کی ملکیت میں اتنا مال ہو جس پر قربانی واجب ہوتی ہے تو ہر ایک پر علیحدہ علیحدہ قربانی واجب ہوگی۔ البتہ نابالغ کی طرف سے کسی حال میں قربانی کرنا لازم نہیں۔ عورتوں کے پاس عموماً اتنا زیور ہوتا ہے جس پر قربانی واجب ہوجاتی ہے اگرچہ وہ بیوہ ہی کیوں نہ ہو۔

mشرعی مسافر یعنی جو شخص اپنے شہر یا بستی سے ۴۸ میل کے سفر کے ارادے سے ایام قربانی سے قبل نکلا ہو اس پر قربانی واجب نہیں، ہاں اگر قربانی کے دنوں میں سے کسی دن گھر پہنچ جائے یا کسی جگہ ۱۵ دن قیام کرنے کی نیت کرلے تو اس پر قربانی واجب ہوجائے گی

I Covered these points in the video


> qurbani kis par wajib hai

> qurbani kis par farz hai

> qurbani kin logon par wajib hai

> qurbani kin logon par farz hai

> kya aurat par bhi qurbani wajib hai

> qurbani ke masail

> kin logon par qurbani wajib hai

> qurbani kis kis par wajib hai

> qurbani kis pe wajib hai

> qurbani kin logon par wajib h

> qurbani kin logo par wajib hai

> qurbani,qurbani kis par jaiz hai

> qurbani kis per wajib hai

> qurbani kis par wajib

 > qurbani wajib hone ki sharait

> qurbani kis par wajib hoti hai

> qurbani kis par wajib hai urdu

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: