Marhoom Walidain ki Taraf se Qurbani Kar Sakte Hain | Mayyat Ki Taraf Se Qurbani Karna Kia Jaiz | مرحوم والدین کی طرف سے قربانی دینا | Qurbani Ke Masile

 مرحوم والدین کی طرف سے قربانی دینا؟

Marhoom Walidain ki Taraf se Qurbani Kar Sakte Hain | Mayyat Ki Taraf Se Qurbani Karna Kia Jaiz | مرحوم والدین کی طرف سے قربانی دینا | Qurbani Ke Masile

ج… جس شخص پر قربانی واجب ہو اس کا اپنی طرف سے قربانی کرنا لازم ہے، اگر گنجائش ہو تو مرحوم والدین وغیرہ کی طرف سے الگ قربانی دے، اور اگر خود صاحبِ نصاب نہیں اور قربانی اس پر واجب نہیں تو اختیار ہے کہ خواہ اپنی طرف سے کرے یا والدین کی طرف سے۔ اگر میاں بیوی دونوں صاحبِ حیثیت ہوں تو دونوں کے ذمہ الگ الگ قربانی واجب ہے۔ اسی طرح اگر باپ بھی صاحبِ نصاب ہو اور اس کے بیٹے بھی برسرِ روزگار اور صاحبِ نصاب ہیں تو ہر ایک کے ذمہ الگ الگ قربانی واجب ہے۔ بہت سے گھروں میں یہ دستور ہے کہ قربانی کے موقع پر گھرانے کے بہت سے افراد کے صاحبِ نصاب ہونے کے باوجود ایک قربانی کرلیتے ہیں، کبھی شوہر کی نیت سے، کبھی بیوی کی طرف سے اور کبھی مرحومین کی طرف سے، یہ دستور غلط ہے، بلکہ جتنے افراد مالکِ نصاب ہوں ان سب پر قربانی واجب ہوگی

فوت شدہ آدمی کی طرف سے کس طرح قربانی دیں؟

س… کوئی آدمی فوت ہوجاتا ہے، فوتگی کے بعد اس کے ورثاء اس کے لئے قربانی دینا چاہتے ہیں، قربانی دینے کا کیا طریقہ ہوگا؟ گوشت کی تقسیم کا طریقہ اور قربانی کی حد کیا ہے؟

ج… وفات یافتہ حضرات کی طرف سے جتنی قربانیاں جی چاہے کرسکتے ہیں، گوشت کی تقسیم کا کوئی الگ طریقہ نہیں، بس فوت شدہ آدمی کی طرف سے قربانی کی نیت کرلینا کافی ہے۔

مرحوم والدین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی دینا


س… جس صاحبِ حیثیت شخص پر قربانی فرض ہے، وہ اپنی طرف سے قربانی کے ساتھ اپنی بیوی، مرحوم والدین، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، اُمّ الموٴمنین، اپنے مرحوم دادا، دادی کی طرف سے بھی قربانی کرے تو کیا جائز ہے؟ اور کیا ثواب ان کو پہنچ جائے گا؟

ج… گنجائش ہو تو اپنے مرحوم بزرگوں کی طرف سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ضرور قربانی کی جائے، بہت ہی مبارک عمل ہے، ان سب کو اس کا ثواب اِن شاء اللہ پہنچے گا۔

کیا مرحوم کی قربانی کے لئے اپنی قربانی ضروری ہے؟

ج… اگر آپ کے ذمہ قربانی واجب ہے تو اپنی طرف سے کرنا تو ضروری ہے، بعد میں گنجائش ہو تو مرحوم کی طرف سے بھی کردیں، اور اگر آپ کے ذمہ قربانی واجب نہیں تو مرحوم کی طرف سے کرسکتے ہیں، اپنی طرف سے خواہ نہ کریں

I Covered these points in the video

> marhoom walidain ki taraf se qurbani kar sakte hain

> mayyat ki taraf se qurbani

> aulad apne marhoom maa baap ki taraf se qurbani kar sakte

> mayyat ki taraf se qurbani karna kia jaiz

> marhoom ki taraf se qurbani

> kya mayyat ki taraf se qurbani karna jaiz hai

> mayyat ki taraf se qurbani karna

> mayyat ki taraf se qurbani karna kaisa 

> mayyat ki tarf se qurbani karna

> murde ki taraf se qurbani karna kaisa hai

> kya mayyat ki taraf se qurbani kar sakte hain

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: