Murda Ko Kaise Pata Chalta Hai Wo Foot Ho Choka Hai ! Marne Se Pehle Kya Hota Hai ! Mut Ka Farishta ! جب میت کو قبر میں اتارے تو یہ کہے

 میت کو قبر میں رکھنے کے وقت کی دعا

Murda Ko Kaise Pata Chalta Hai Wo Foot Ho Choka Hai ! Marne Se Pehle Kya Hota Hai ! Mut Ka Farishta ! جب میت کو قبر میں اتارے تو یہ کہے

Murda Ko Kaise Pata Chalta Hai Wo Foot Ho Choka Hai

۱۔ جب میت کو قبر میں اتارے تو یہ کہے:

بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔3

اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہﷺ کی سنت (ملت) پر(ہم اس کود فن کرتے ہیں)۔

۲۔ یایہ کہے:

بِسْمِ اللّٰہِ وَبِاللّٰہِ، وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔4

اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ (کے حکم) سے (ہم اس کو) رسول اللہ (ﷺ) کی ملت پر دفن کرتے ہیں۔

۳۔ یا یہ کہے:

مِنْھَا خَلَقْنَاکُمْ وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی۔ بِسْمِ اللّٰہِ وَفِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ۔1

اسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے اور اسی زمین میں ہم تم کو لوٹادیں گے اور اسی زمین سے ہم تو کو (قیامت کے دن) دوبارہ نکالیں گے۔ اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ ہی کی راہ میں اور رسول اللہﷺ) کے دین پر (ہم نے اس کو دفن کیا ہے

دفن سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا


۱۔ جب دفن سے فارغ ہوجائیں تو قبر کے پاس کھڑے ہو کر (حاضرین سے) یہ کہیں:

اِسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ لِاَخِیْکُمْ وَسَلُوْا لَہُ التَّثْبِیْتَ فَاِنَّہُ الْاٰنَ یُسْاَلُ۔2

تم اپنے بھائی کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور اس کو (منکر ونکیر کے جواب میں) ثابت قدم رکھنے کی دعا کرو، اس لیے کہ اسی وقت اس سے سوال (وجواب) کیا جارہا ہے۔

۲۔ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقرہ کا پہلا رکوع (الٓمّٓ ذٰلِکَ الْکِتٰبُ سے اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ تک) اور آخری رکوع (اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے فَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ تک) پڑھا جائے۔

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: