Musht Zani Ka Ilaj In Urdu ! Hand Practice In Islam ! Gunah Se Bachne Ka Tarika ! مشت زنی کاعلاج | How can I control my hand practice habit?

 Musht Zani Ka Ilaj In Urdu

Musht Zani Ka Ilaj In Urdu ! Hand Practice In Islam ! Gunah Se Bachne Ka Tarika ! مشت زنی کاعلاج | How can I control my hand practice habit?

 گناہوں سے کیسے بچا جائے؟

�: گناہوں سے بچانے والی چیز خدا کا خوف اور ڈر ہے، آدمی یہ سوچے کہ مجھے کوئی دیکھے نہ دیکھے اللہ پاک کی ذات مجھے دیکھ رہی ہے۔

�:سستی کا کیا علاج ہے؟

�: سستی کا علاج چستی ہے اور ہمت سے کام لینا ہے۔ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویl فرماتے ہیں کہ تصوف کا خلاصہ یہ ہے کہ جس طاعت میں سستی ہو ہمت کر کے اس کو کر لیا جائے اور جس گناہ کا تقاضا پیدا ہوا ہو ہمت کر کے اس سے بچا جائے۔ حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیl نے فرمایا کہ شوق کی وجہ سے کسی عمل کو کرنا، اس میں تو کچھ شوق کا بھی دخل ہے بندگی یہ ہے کہ ایک نیک کام کو طبیعت نہیں چاہ رہی پھر بھی اس کو کر رہا ہے۔ جتنی مشقت ہو گی اتنا ہی اجر و ثواب بڑھ جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا اور خوشنودی سے نوازے اور اپنے اکابر کے سائے میں رکھے۔ آمین

�:مجھے غصہ بہت آتا ہے اس کا کیا علاج ہے؟

�: غصہ کا آنا برا نہیں غصہ وہ برا ہے جس میں کسی پر ظلم و زیادتی ہو۔ اس کا علاج یہ ہے کہ جب غصہ آئے مجلس سے الگ ہو جائیں۔ زبان سے (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم، لا حول ولا قوة الا باللہ) پڑھیں۔

ہمارے ایک نیک استاذ فرمانے لگے کہ غصہ بڑا سیانا ہے وہ کمزور پر آتا ہے، طاقت ور پر نہیں آتا بس یہ سوچیں ایک ذات ایسی ہے کہ ان کے قبضۂ قدرت میں سب کچھ ہے وہ ہمارے ساتھ کتنے کرم و رحم والا معاملہ فرماتی ہے، ہم بھی ان کے بندوں کے ساتھ یہی معاملہ فرمائیں۔

�:تلاوت میں اگر نفس تلاوت پر نظر ہو تو زیادہ پڑھا جاتا ہے اور اگر معانی پر غور کر کے پڑھا جائے تو کم پڑھا جاتا ہے تو کون سا انداز اختیار کرنا چاہیے؟

�: نفس تلاوت پر نظر کر کے پڑھا جائے۔

�:غیر موذی جان دار جیسے چیونٹی ہے یہ بعض مرتبہ وضو خانہ میں اور غسل خانہ میں بہت زیادہ رہتے ہیں، احتیاط تو بہت کرتا ہوں ان کے بچانے کی لیکن غیر اختیار طور پر پانی کے ساتھ بہہ جاتی ہیں آیا اس صورت میں مجھے گناہ ہو گا یا نہیں؟

�: چونکہ غیر اختیاری ہے اس لیے معاف ہے۔

�:کبھی کبھی طبیعت میں بہت سستی سی پیدا ہو جاتی ہے یہ سستی بیماری یا تھکاوٹ کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ویسے ہی طبیعت سست ہو جاتی ہے جیسے کہ چھٹیوں میں گھر جاتا ہوں، الحمد للہ فرائض و واجبات ادا کرتا ہوں لیکن کتاب کا مطالعہ شوق و ذوق سے نہیں ہوتا یہ حالت کیسی ہے

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: