What are the rules of Qurbani | قربانی کس پر فرض ہے | Qurbani Ke Masail Pdf | Qurbani k Fazail O Masail | Qurbani 2021

 قربانی کا بیان)

What are the rules of Qurbani | قربانی کس پر فرض ہے | Qurbani Ke Masail Pdf | Qurbani k Fazail O Masail |  Qurbani 2021


قربانی کس پر فرض ہے؟

 جس شخص پر زکوۃ فرض ہو یا جس کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت ہو یا اتنی قیمت کامالِ تجارت ہوتواس پر قربانی او رصدقۂ فطر واجب ہوجاتا ہے، شریعتِ اسلامیہ میں قربانی کی بڑی فضیلت ہے ا ور قربانی واجب ہونے کے باوجود نہ کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔(۱

نصاب کے مقدار زائد از ضرورت مال میں قربانی واجب ہوگی

 اگر کسی شخص کے پاس ضرورت سے زائد کپڑے، موبائل فون، گھریلو برتن، ٹیپ ریکارڈ، ٹیلی ویژن اور وی سی آر وغیرہ جن کی مالیت نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی ) کے برابر ہو تو اس پر بھی قربانی واجب ہوگی، کیوں کہ وجوبِ قربانی کے لیے نصاب کا نامی ہونا اور اس پر سال گذرنا شرط نہیںہے ۔(۱)

دوسرے کی طر ف سے قربانی کا حکم

م دوسرے کی طر ف سے واجب قربانی کی اجازت لینا ضروری ہے، ور نہ دوسرے کی واجب قربانی ادانہ ہو گی، اگر کسی علاقے میں اپنے متعلقین کی طر ف سے قربانی کرنے کی عادت اور رواج ہو تو اپنے متعلقین کی طر ف سے انکی اجازت کے بغیر واجب قربانی درست ہو جائیگی۔(۲

نابالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنا

: امیر باپ پر نابالغ اولاد کی طرف سے قربانی کرنا واجب نہیں، مستحب ہے،اگر قربانی کرے گا تو ثواب ملے گا، نہیں کریگا تو گناہ نہیں ہوگا۔(۱)

خنزیرکے دودھ سے پروردہ جانورکی قربانی

 اگر کسی جانور کے بچے کی پرورش سور کے دودھ سے ہوئی ہو تووہ بچہ حلال ہے، اس کی قربانی درست ہے، لیکن قربانی کرنے سے پہلے چند روز تک یعنی کم سے کم دس دن دوسرا چارہ دینا چاہیے ۔ (۲

قربانی سے پہلے نہ کھانا مستحب ہے

 بروز عید قرباں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ جب تک قربانی نہ ہو روزے سے رہے ، یعنی نہ کچھ کھائے او رنہ پئے ، شریعتِ اسلامیہ میں اس قول کی کوئی اصل وحقیقت نہیں ہے، البتہ جو شخص قربانی کرے اس کے لیے یہ مستحب ہے کہ عید الاضحی کی نماز سے فارغ ہونے تک کچھ نہ کھائے ، تاکہ اس دن اس کا اولِ طعام اس کی قربانی کا گوشت ہو۔(

قربانی کا گوشت قصاب کی اجرت میں دینا جائز نہیں

 قربانی کے جانور کے کسی جزء مثلاً کھال یا گوشت وغیرہ سے قصاب کی اجرت دینایا قیمت میں وضع کرنا جائز نہیں، اگر کسی نے ایسا کیا تو قربانی ہو جائے گی لیکن کھال کی قیمت یا جتنا گوشت دیا ہے اس کی قیمت صدقہ کرنا واجب ہوگا، قصاب کی اجرت الگ رقم سے دی جائے، قربانی کے جانور کے کسی جزء سے نہیں۔(

طالب علم کا نفلی قربانی کرنا

الب ِعلم کے لیے قربانی کرنے سے کتابیں خریدنا بہتر ہے۔(۱)

نیل گائے کی قربانی درست نہیں

مسئلہ (۱۱۵): نیل گائے کی قربانی درست نہیں، قربانی کے جانوروں کی تعیین شرعی سماعی ہے،قیاس کو اس میں دخل نہیں، اور شریعتِ مقدسہ میں صرف تین قسم کے جانوروں کی قربانی درست ہے:

پہلی قسم:…اونٹ نر ومادہ۔

دوسری قسم:…بکرا بکری، مینڈھا(دنبہ) بھیڑ، نرومادہ

تیسری قسم: …گائے، بھینس نرومادہ۔

ان کے علاوہ کسی بھی جانور کی قربانی کرنا درست نہیں ہے، اور ان جانوروں کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ وحشی نہ ہوں بلکہ پالتو اور انسانوں سے مانوس ہوں۔(۱)

چرم قربانی کی قیمت کا صدقہ کر نا

مسئلہ (۱۱۶): قربانی کی کھال فروخت کر نے کے بعد جو رقم قیمت کے طور پر ملتی ہے وہ صدقہ کر د ینا واجب ہے اور صدقہ کی حقیقت یہ ہے کہ جس کو دیا جائے وہ مالک بن جائے، چو نکہ مسجد میں تملیک نہیں پائی جاتی اس لیے قربانی کی کھال کی رقم مسجد کی تعمیر اور امام و موذن اور خادم وغیرہ کی تنخواہ ،اسی طرح قبر ستا ن یا مسجد کی چہار دیواری بنانے میں صرف کر نا جائز نہیں ۔(۲)

قربانی کی کھال سے خود فائدہ اٹھانا

مسئلہ (۱۱۸): قربانی کی کھال سے خود فائدہ اٹھانا یا کسی کو دے دینا دونوں جائز ہے، خواہ وہ شخص جس کو یہ کھال دی جارہی ہے مالدار ہو یا فقیر،ہاشمی ہو یا غیر ہاشمی،اپنے اصول و فروع ہوں یا اجنبی،نیزاس میں تملیک بھی واجب نہیںہے ،اسی لیے خود اپنے لیے اس کا مصلیٰ اورڈول وغیرہ بنا لینا یا کسی اورکام میں لانا جائز ہے۔(۱)

ہرن کی قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟

مسئلہ (۱۱۹ ): ہرن حلال ہے اس کا گوشت کھانا جائز ہے ، لیکن چونکہ وحشی جانوروں میں سے ہے ، اور وحشی جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے، لہٰذا ہرن یاہرنی کی قربانی جائز نہیں ، اس کے مانوس ہونے یا نہ ہونے سے حکم میں کوئی فرق نہیں آتا ۔(۲

سود ی قرض کی رقم سے خریدے ہوئے جانور کی قربانی

 سودی قرض سے خریدے ہوئے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے، البتہ سودی قرض لینا اور دینا دونوں حرام ہے، کیوں کہ سود اور اس کی ہر شکل و صورت نصوصِ حرمت کے تحت داخل ہے۔(۱)

میت کی طر ف سے قربانی کرنا

میت کی طر ف سے قربا نی کر نا جائز ہے ا ور میت کو ثواب ملے گا،حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک دنبہ اپنی طر ف سے او ر ایک دنبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف سے قربانی کیا کرتے تھے ۔ (۲

چوری کردہ جانور کی قربانی

کسی شخص نے کوئی جانور چوری کرکے اس کی قربانی کردی تو قربانی جائز نہ ہوگی ، کیوں کہ وہ اس جانورکا مالک نہیں اور نہ ہی اصلِ مالک کی طرف سے جائز ہوگی ، کیوں کہ اس کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے، البتہ ذبیحہ حلال ہے ، لیکن مالک کی اجازت حاصل کیے بغیر اس گوشت کا استعمال جائز نہیں۔(۱

قربانی کے جانور کے پیٹ سے بچہ نکلے تو کیا کرے؟

رقربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے تو اس کو ذبح کردیا جائے اور اگر مردہ نکلے تو اس کو استعما ل میں لانا جائز نہیں ہے ۔(۱)

ایامِ اضحیہ میں فساد ہوجائے تو قربانی کب کرے؟

مسئلہ (۱۳۲): اگر کسی علاقے میں ایام ِ قربانی میں فساد ہوجائے جس کی بنا پر نمازِ عید اداکرنا ممکن نہ ہو توایسی صورت میں طلوع کے بعد ہی سے قربانی کرسکتے ہیں

ولیمہ یاعقیقہ کی نیت سے قر بانی میں حصہ لینا

بعض نے قر بانی کیلئے اور بعض نے ولیمہ یا عقیقہ کے واسطے ایک ہی بڑے جانور میںحصہ خریدا ہوتو یہ جائز ہے ،شر عاً اس میں کو ئی قبا حت نہیں اور کسی کی قربا نی باطل بھی نہیں ہوگی ۔ (۱)

تکبیرِتشریق

م تکبیرِ تشریق نویں ذی الحجہ کی فجر سے لے کر تیرھویں ذی الحجہ کی عصر تک، فرض نماز کے فورًا بعدایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے،یہاںتک کہ اگرجان بوجھ کر وضو توڑ ڈالا توتکبیرِتشریق ساقط ہو جائیگی،تکبیرِتشریق کہنا مقیم ،مسافر ،مرد، عورت ، امام، مقتدی سب پر واجب ہے، اگر تکبیرِ تشریق کہنا بھول گیا تو پھر بعد میں اس کی 

نہیں ہے، توبہ کرنا لا زم ہوگا تاکہ گناہ معاف ہوجائے ۔(

ایامِ اضحیہ میں قربانی نہ کر سکا تو قربانی کی قیمت صدقہ کردے

اگر قربانی کے دن گزر گئے اور نا واقفیت یا غفلت یا کسی عذر کی بنا پر قربانی نہیں کر سکا تو قربانی کی قیمت فقراء ومساکین پر صدقہ کرنا واجب ہے، لیکن قربانی کے دنوں میں جانور کی قیمت صدقہ کردینے سے واجب قربانی ادا نہیں ہوگی اوروہ آدمی گنہگار ہوگا، کیوںکہ قربانی ایک مستقل عبادت ہے

I Covered these points in the video

> Qurbani Ke Masail Pdf 

> qurbani ke masail

> qurbani

> qurbani kay masail

> qurbani kis par wajib hai

> qurbani ke masail in urdu

> qurbani ka bayan

> qurbani k fazail o masail

> qurbaani,qurbani ke fazail

> qurbani k masail pdf

> qurbani k masail

> qurbani ke masail pdf

> qurbani ke ahm masail

> qurbani ke masail urdu

> qurbani ki fazilat

Spread the love

Leave a Comment

%d bloggers like this: